2012/12/18 RIUJ DASTOOR <riujdastoor@gmail.com>
راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کو مفت علاج، ادویات ، ایکسرے، ای سی جی، الٹرساؤنڈ اور 200سے زائد میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت بلاتفریق مہیا ہوگی
راولپنڈی( )راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس (دستور) اور رئیلٹی میڈیکل سنٹر کے مابین صحافیوں اور انکی فیملیز کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنیکا معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے کے تحت جڑواں شہروں کے صحافیوں کو بلاتفریق علاج،ادویات ، ایکسرے، ای سی جی، الٹرساؤنڈ اور 200سے زائد میڈیکل ٹیسٹ کی مفت سہولت مہیا ہوگی۔ ہیلتھ کارڈز کی تیاری کا کام شروع کردیاگیا، سہولت یکم جنوری 2013ء سے میسرہوگی۔ معاہدے پر دستخط آرآئی یوجے ویلفیئرکمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرزاہداعوان اور رئیلٹی میڈیکل سنٹر گوالمنڈی راولپنڈی کے ایڈمنسٹریٹر محمدیونس نے کئے۔ اس موقع پر سنیئرصحافی اصغرشاد، آرآئی یوجے کے صدر خاورنوازراجہ، نائب صدر سیدقیصرعباس شاہ، سنیئرجوائنٹ سیکرٹری سید وقارزیدی اورسنیئرعہدیداران ذوالفقارعلی خان اور اے آرساگر بھی موجود تھے۔ رئیلٹی میڈیکل سنٹرکے ایڈمنسٹریٹر محمدیونس نے آرآئی یوجے کے رہنماؤں کو اپنے ادارے میں دستیاب علاج معالجے کی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی ، اور کہا کہ مہنگائی کے اس کڑے دور میں ان کا ہسپتال نہ صرف مقامی بلکہ غیرمقامی افراد کوبھی علاج کی جدید ترین سہولیات انتہائی کم قیمت پرفراہم کررہا ہے۔ گذشتہ 4سالوں میں ڈیڑھ لاکھ مستحق مریضوں کا مفت علاج کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے ایسے تمام صحافی جن کے پاس آرآئی یوجے کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ کارڈ ہوگا انہیں اور ان کی فیملی کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر آرآئی یوجے کے صدر خاورنواز راجہ نے کہا کہ ہم رئیلٹی ویلفیئرآرگنائزیشن کو اس منصوبے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، مذکورہ میڈیکل جس جانفشانی سے دکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے وہ قابل تقلید ہے۔ انہوں نے جڑواں شہروں کے صحافیوں سے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کیلئے اپنی تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، اپنی اور فیملی ممبران کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور بچوں کے فارم ب کی فوٹوکاپی آرآئی یوجے ویلفیئرکمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرزاہداعوان (اوصاف )، عمران اصغر (ایکسپریس نیوز ) اور لطیف عادل (دن) کے پاس جلداز جلد جمع کرائیں تاکہ کارڈ جاری کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت صرف آرآئی یوجے (دستور) کے ممبران کیلئے نہیں بلکہ تمام صحافیوں کیلئے--مزید معلومات کےلئے ،،چیئرمین ویلفیئر کمیٹی آر آئی یوجے(دستور) ڈاکٹر زاہد اعوان سے اس نمبر 03335319244 پر رابط کر سکتے ہیں
--
For University of Pakistan Study Material Sharing, Discussion, etc, Come and join us at http://4e542a34.linkbucks.com
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Study" group.
To post to this group, send email to http://ca13054d.tinylinks.co
For more options, visit this group at
http://004bbb67.any.gs
For University of Pakistan Study Material Sharing, Discussion, etc, Come and join us at http://4e542a34.linkbucks.com
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Study" group.
To post to this group, send email to http://ca13054d.tinylinks.co
For more options, visit this group at
http://004bbb67.any.gs
No comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.