Adsense

Tuesday, 4 October 2011

خبر کیوں غائب ہوگئی



2011/10/3 »-(¯`v´¯)-»Sweet Girl»-(¯`v´¯)-» <iramslm@gmail.com>
nice .........

2011/10/3 Muhammad Shoaib Tanoli <shoaib.tanoli@gmail.com>

خبر کیوں غائب ہوگئی!

وسعت اللہ خان


اخبار

اخبار شائد اس لیے چھپ رہے ہیں کیونکہ چھپنا ایک مجبوری ہے۔

پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہے جہاں غالباً اب کوئی خبر نہیں ہے اور خبر کے نام پر متواتر و مسلسل بوریت شائع اور نشر ہوئے چلی جا رہی ہے۔ اخبار شائد اس لیے چھپ رہے ہیں کیونکہ چھپنا ایک مجبوری ہے۔ ٹی وی چینلز اس لیے جاری ہیں کیونکہ اشتہاری دنیا نے انہیں گود لے رکھا ہے۔

ہاں! اشتہاری عذاب سہل کرنے کے لیے بیچ بیچ میں کوئی آسیبی، جناتی، جرائمی، مذہبی، مخولی و بحثی پروگرام بھی آ جاتا ہے۔ مگر خبر کہاں ہے؟

جس شے کو خبر قرار دے کر بیچا جا رہا ہے اس میں سے حیرت کا بنیادی عنصر ہی غائب ہو چکا ہے۔ اور بغیر حیرت کے خبر ایسے ہے جیسے خالی از مکھن لسی، چکنائی سے پاک شوربہ، بنا چھالیہ کا پان، پوپلے منہ سے ہڈی چبانے کی خواہش، گونگے کی گائیکی یا نابینا کی مصوری ۔۔۔

مثلاً روزانہ خبر کے نام پر جو کچھ شائع یا نشر ہورہا ہے وہ کچھ یوں ہے۔

چیف جسٹس نے فلاں ادارے یا شخص کی کرپشن کا نوٹس لے لیا۔

طالبہ کی بے حرمتی کرنے والے بااثر افراد نے ضمانت کروالی۔

لوڈ شیڈنگ کے خلاف فلاں قصبے میں ٹائر جلائے گئے۔

فلاں علاقے کے شہری اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے۔

فلاں تھانے کے لاک اپ میں ایک ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔

پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔

ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیے کہ ایک عام پاکستانی شہری کے لیے روزانہ سنائے، بتائے، دکھائے یا پڑھائے جانے والے واقعات میں ایسا کیا نیا ہے جو غیر متوقع ہو، جس پر وہ خوشی سے اچھل پڑے یا دکھ سے سر پکڑ لے

امریکہ کی جانب سے ڈو مور کا مطالبہ۔

بلوچستان میں مسخ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ۔

بم دھماکے میں تیس افراد ہلاک۔

ڈرون حملوں میں چھ قبائلی مارے گئے۔

آئی ایس آئی پر افغان حکومت کی تنقید۔

ڈینگی نے مزید چھ افراد کی جان لے لی۔

سیلاب زدگان کا امداد کے لیے فلاں شاہراہ پر دھرنا۔

ڈبل سواری پر ایک بار پھر پابندی ۔

مبینہ پولیس مقابلے میں چار مبینہ ڈاکو ہلاک۔

پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ۔

پی آئی اے کے طیارے میں تکنیکی خرابی، ایمرجنسی لینڈنگ۔

ریلوے کا خسارہ بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہوگئی، نکل گئی، شامل ہوگئی، نکل۔۔۔

قبائلی جھگڑوں میں چالیس افراد ہلاک۔

بارہ پاکستانی باشندے غیر قانونی طور پر ترکی سے یورپ میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار۔

پاکستان اور بھارت کے مابین بات چیت کا اگلا دور ملتوی وغیرہ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔

مگر میڈیا بھی کیا کرے۔ ایک دن وہ بے چارا خبر کے نام پر آلو گوشت پکاتا ہے اور دوسرے دن گوشت آلو چڑھا کر ذائقہ بدلنے کی کوشش کرتا ہے

ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیے کہ ایک عام پاکستانی شہری کے لیے مذکورہ یا اس سے ملتے جلتے واقعات میں ایسا کیا نیا ہے جو غیر متوقع ہو، جس پر وہ خوشی سے اچھل پڑے یا دکھ سے سر پکڑ لے۔ کبھی یہ سب واقعات یقیناً خبروں میں شمار ہوتے ہوں گے لیکن اب خربوزے کے چھلکوں، بے ہنگم تال یا نلکی میں ڈلی کتے کی دم کے سوا کیا ہیں۔۔۔

مگر میڈیا بھی کیا کرے۔ ایک دن وہ بے چارا خبر کے نام پر آلو گوشت پکاتا ہے اور دوسرے دن گوشت آلو چڑھا کر ذائقہ بدلنے کی کوشش کرتا ہے۔

جو دل کو ہے خبر کہیں ملتی نہیں خبر

ہر صبح اک عذاب ہے اخبار دیکھنا

( عبیداللہ علیم)



--


Muhammad Shoaib Tanoli

محمد شعیب تنولی


پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan


Long Live Pakistan
Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم



--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups



--


"I'm not Miles away, Just a 'mail' away"
Fun & Info @ Keralites.net
apni taqdeer mai tau kuch aisy he silsily likhy hain WASSI
koi apna kar bhool gaya , kisi ny bhool kar apna lia..


--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.