Adsense

Saturday, 29 December 2012

بیمار قوم کا علاج ( Uswa Hasna )



2012/12/26 Farrukh Abidi <farrukhabidi@yahoo.com>


السلام علیکم

بیمار قوم یا کسی بھی بیمار شخص کا علاج اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک اس مرض کی صحیح تشخیص نہیں

ہوجاتی۔

 
ہمارے ملک پاکستان میں برائیوں کی اصل ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ خود پاکستانی قوم ہے۔  

قائد اعظم سے لیکر زرداری تک ایک بھی حکمران ایسا نہیں آیا جس نے کوئی ایک بھی ایسی پالیسی بنائی ہوجسکی 
  وجہ سے پاکستانی قوم بڑے بڑے کبیرہ گناہ کرنے پر مجبور ہو۔

پاکستانی قوم یعنی ہم، ان گناہوں میں مبتلا ہیں جن میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں اور جن پر اگر بد ترین عذاب آجائے  
تو اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں۔

اگر ہمیں پاکستان کے مستقبل کی کوئی فکر ہے تو ہمارے اوپر یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اپنی (عوام کی) ان اصل برائیوں 
 
  کو دور کرنے کی کوشش کریں جن کی وجہ سے پاکستان اس مشکل حالات سے گذر رہا ہے۔
 

پاکستان کے برے حالات کی اصل ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ ہم خود ہیں، کیا امیر کیاغریب کیا پڑھے لکھے کیا ان پڑھ،
  گناہوں میں سب ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں، سوائے چند کے.

 

ہر شخص اپنے ہرمسئلے اور ہرگناہ کی ذمہ داری حکومت پر ڈال کرخود مطمئن ہوجاتا ہے اور اپنے آپکو پاکدامن

سمجھتا ہے۔


پڑھا لکھا ہو یا ان پڑھ، کسی سے بھی اسکی کسی برائی یا گناہ کی وجہ پوچھ لیں وہ ہم کو صاف بتادیگا کہ اسکی ذمہ دار

خکومت ہے.

 

حیرت کی بات ہے کہ پاکستان کے اکثر پڑھے لکھے لوگ انکے اس بے تکے بہانوں کو قبول بھی کرلیتے ہیں۔

 

اسکی وجہ میں یہ سمجھا ہوں کہ آج جب ہم کسی شخص یا کسی قوم کی حالت کو دیکھکر اسکا تجزیہ کرتے ہیں
تو ہم یہ تجزیہ ایک غیر مسلم کے نقطہ نظراور انکے نظریات کو سامنے رکھکر کرتے ہیں۔

 

ہم پاکستانی بعد میں ہیں پہلے مسلمان ہیں، اپنی ہر پریشانی، ہر تکلیف، ہر دکھ اور ہر مسئلے پر تجزیہ کرنے
کےلئیے کیا اسلام کی تعلیم ہمارے لئیے کافی نہیں ہے؟،

کیا حالات کا جائزہ لینے کیلئے اسلامی نقطہ نظر کے علاوہ کوئی اور نقطہ نظر کی ہمیں ضرورت ہے؟

 

اگر ہم اپنے آپ کو زندہ قوم سمجھتے ہیں تو دن رات بری حکومت کا رونا چھوڑکرہم اپنی ان برائیوں کی نشاندہی کریں
  جن کی وجہ سے اللہ ہم سے ناراض ہے، اور انکو دور کرنے کی جتنی اللہ نے ہم کو صلاحیت دی ہے کوشش کی جائے۔

اگر ہم سے یہ نہیں ہوسکتا تو اسکا مطلب ہے کہ ہم ایک مردہ قوم ہیں۔


فرخ عابدی




--- On Sat, 11/17/12, Tariq Khan <tariq_khan76@yahoo.com> wrote:

From: Tariq Khan <tariq_khan76@yahoo.com>
Subject: Bemar qaum ka Elaj ( Uswa Hasna )
To:
Received: Saturday, November 17, 2012, 3:47 AM





--
-- 
For University of Pakistan Study Material Sharing, Discussion, etc, Come and join us at http://4e542a34.linkbucks.com
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Study" group.
To post to this group, send email to http://ca13054d.tinylinks.co
For more options, visit this group at
http://004bbb67.any.gs

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.